kya hum gulam hai
ادارہ

کیا ہم واقعی غلام ہیں؟ اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کی ضرورت

✍️مزمل حسین علیمی آسامی

دنیا کے سائنس دانوں میں سب سے زیادہ ایجادات *تھامس ایڈیسن* کی ہیں۔ جن کی تعداد تقریباً 1239 ہے، مگر عام لوگ ان کی دیگر ایجادات کے مقابلے میں صرف بلب کی ایجاد سے زیادہ واقف ہیں۔

ایک بلب کی ایجاد کے لیے ایڈیسن نے دس ہزار سے زائد بار کوششیں کیں۔ تب جاکر ایک بلب ایجاد کر پایا۔ اس کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی ٹیلنٹ اور صلاحیت ضرور موجود ہوتی ہے۔ اور جس کو اپنے ٹیلنٹ کا پتا چل جاتا ہے، پھر وہ ملازمت اور غلامی برداشت نہیں کر سکتا۔

اگر انسان کو اپنا کام بوجھ لگنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نہیں پہچان پایا۔ غلام وہ لوگ ہوتے ہیں، جنہیں اپنے ٹیلنٹ کا پتا نہیں ہوتا۔ ہمیں پتا ہی نہیں کہ ہمارے اندر کیا کچھ موجود ہے۔ جب آپ اپنے ٹیلنٹ و شوق کے مطابق کام کرنے لگیں گے تب کام آپ کو کام نہ لگے گا۔

پیسہ کم کما لیجیے!
لیکن کام وہ کریں جس میں آپ کی دلچسپی و تسلی ہو۔ اور آج ہی سے اپنے ٹیلنٹ و شوق کے مطابق کام کا آغاز کیجئے!

About The Author


ادارہ