مفتی اختر حسین علیمی کی ظالمانہ و کائرانہ حرکتوں کا آنکھوں دیکھا حال
٨/ جمادی الآخرۃ ١٤٤٨ه بروز بدھ بمطابق ۱۸/ نومبر٢٠٢٦ء بعد نماز مغرب "مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی ” کے دارالافتا میں مولانا اختر حسین علیمی گھس آئے اور اس وقت وہاں موجود شہزادہ و جانشین فقیہ ملت مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری جو اس وقت لیپ ٹاپ پر کچھ لکھ رہے تھے، انھیں اکیلا و کمزور پاکر، ان پر پیچھے سے وار کیا، ابن فقیہ ملت نیچے گر گئے؛ تو کرسی سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور مزید حملہ کرنے جا رہے تھے کہ اتنے میں ماسٹر ریاض الدین نے ابن فقیہ ملت کو ان کے ظلم سے بچایا،(یہ ماسٹر ریاض الدین نے اپنی آنکھوں دیکھا حال ہمیں بتایا ہے) مزید ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ جو کل تک حضور فقیہ ملت کی محبت کا دم بھر رہے تھے اور عرس فقیہ ملت کے موقع پر بر سر اسٹیج چیخ چیخ کر اور گلے پھاڑ پھاڑ کر محبت فقیہ ملت کا دعویٰ کر رہے تھے، اپنے منہ سے غلاظت و خباثت اگلتے ہوئے ابن فقیہ ملت کو کتا، کمینہ، مردود، حرام خور، غاصب، خبیث، نمک حرام، جوتا خور، تمہارے باپ کی جاگیر ہے؟ تم جیسے ہزاروں کو میں نے پیدا کیا ہے، تم جوتے کے آدمی ہو، تمہاری تقرری کس نے کی ہے؟ تم فقیہ ملت کے نام پر بھیک مانگتے ہو، تم اپنے آپ کو محدث سمجھتے ہو؟ ابن فقیہ ملت لکھتے ہو (اس پر تعصب کی آگ بھڑکاتے ہوئے مولانا انوار نے کہا جانشین فقیہ ملت لکھتا ہے) اور یہاں بیٹھ کر ویڈیو بناتے ہو، آج گاؤں والوں کے سامنے تمہارے کالے کرتوت بیاں کروں گا، اسی طرح تقریباً آدھے گھنٹے تک اپنے منھ سے غلاظت و خباثت اگلتے ہوئے گندی گندی گالیاں دیتے رہے اور "مرکز تربیت افتا”کے دار الافتا پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش میں، اس کے دروازے میں اپنا ایک تالا لگوا دیا اور اس سازش میں فقیہ ملت کے بڑے صاحبزادے مولانا انوار احمد امجدی اور ان کے دونوں صاحبزادے مولانا ارشد امجدی و مولانا احسن امجدی بھی پیش پیش تھے، حیرت کی انتہا تب ہوئ جب ہم نے دیکھا کہ چھوٹے بھائی کو گالی دی جارہی تھی اور بڑے بھائی مسکرا رہے تھے اور مارنے اور گالی دینے پر ابھار رہے تھے، اسی درمیان مولانا اختر حسین علیمی کے کہنے پر مولانا انوار اور ان کے صاحبزادوں نے گاؤں والوں کو اپنا حامی سمجھ کر بلایا تاکہ ان کے سامنے ابن فقیہ ملت کو ذلیل کریں، لیکن اللہ تعالیٰ جسے عزت عطا فرمائے اسے یہ کیا ذلیل کر سکتے تھے؟!
فانوس بن کر جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
اور مولانا انوار نے اپنے سسرال کے شریر لونڈوں کو بلایا، کیا مقصد تھا اللہ بہتر جانے؛ لیکن شریر لونڈوں کو بلانے اور بلوانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟ آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں، پھر کچھ دیر بعد نائب فقیہ ملت، قاضئ بستی مفتی ابرار احمد امجدی مد ظلہ العالی تشریف لے آئے، گاؤں کے اکثر انصاف پسند لوگ بھی آگۓ اور آپ نے ” دار الافتا” پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کو نا کام کیا اور تالا ہٹوایا پھر جب آپ نے لائبریری سے متصل پرنسپل روم میں (جہاں پہلے ہی سے مولانا اختر حسین علیمی، مولانا انوار احمد امجدی اور ان کے حواری وسسرالی ابن فقیہ ملت کو ذلیل کرنے کے لیے موجود تھے) ان سب کی سخت گرفت فرمائی تو وہ مولانا اختر حسین علیمی جو کچھ دیر پہلے ابن فقیہ ملت کو گالیاں دے رہے تھے، ان کی بولتی بند ہو گئی، پھر وہاں سے متصوف بن کر مزار فقیہ ملت پر گئے اور وہاں سے دوڑتے ہوئے باہر کی طرف بھاگے اور دروازے سے باہر ہو گئے، بھیڑ کی وجہ سے لوگوں نے ان کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا پھر جب بھاگنے کی خبر ہوئی؛ تو لوگ انہیں پکڑنے کے لیے دوڑے، جن میں محرر بھی تھا، لیکن مولانا انوار نے اپنے چھوٹے بھائی کے مارنے اور گالی دینے والے کو اپنے گھر میں پناہ دیا اور کچھ دیر بعد شاتم ابن فقیہ ملت مولانا اختر حسین علیمی وہاں سے اپنی گاڑی سے بڑی تیز رفتاری کے ساتھ بھاگ گئے حرماں نصیبی کہ اس کی خبر لوگوں کو بعد میں ہوپائی، پھر کچھ ہی دیر بعد پولیس آئی اور جب انہیں بھاگنے کی خبر معلوم ہوئی؛ تو افسوس جتایا اور ابن فقیہ ملت سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایسے لوگ اگر چہ لباس کیسا ہی پہن لیں لیکن حقیقت میں وہ جاہل ہوتے ہیں، ان لوگوں سے دین و شریعت کی بات نہیں کرنی چاہیے، پھر معاملہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ خاندان فقیہ ملت خصوصاً نائب فقیہ ملت مفتی ابرار احمد امجدی اور ابن فقیہ ملت مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری صاحب کی حفاظت فرمائے- آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم – فقط والسلام۔
بندہ خدا، اوجھا گنج، بستی۔
٨/ جمادی الآخرة ٤٨ھ
ادارہ جدید نیوز کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا ہے
